ابنا: رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے شہداء کی یاد میں منائے جانے والے پروگرام میں کہا ہے کہ جو لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کو قومی میثاق کے طور پر مانتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ایران کے قومی آئین میں امریکہ سے دشمنی پر تاکید کی گئی ہے۔ جنرل نقدی نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ سامراج سے انکار ، ظلم و ستم کا مقابلہ اور محرومین کا دفاع ، ایرانی آئین کی مختلف شقوں میں موجود ہے اور مشکلات اور دہمکیاں ایرانی قوم کو عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکا سکتیں۔ رضاکار فورس بسیج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کی غیور قوم نے پورے وقار کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں پائیداری کا ثبوت دیا ہے اور اپنی پر خلوص کوششوں سے دشمن کی سازشوں اور پابندیوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ جنرل محمد رضا نقدی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ دشمن کے تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ایرانی قوم عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں پہلے سے بڑھ کر شرکت کرے اور مظاہرین کا اصلی اور بنیادی نعرہ مردہ باد امریکہ ہوگا۔ یاد رہے ایران میں چار نومبر کا دن عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی مناسبت سے منایا جاتا ہے.
.......
/169